

Loading content...
انہوں نے پرواز کی، کئی ہزار کا لشکر لے کرجب یہ کربلا میں پہنچے تواس وقت عجیب منظر سامنے تھا، کربلا میں چار مربع میل کے علاقے میں ملکوت اور جنات کے لشکر کھڑے تھے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے قریب ایک منصور نامی فرشتہ اپنی لاتعداد فوجوں کا لشکر لے کرکھڑا تھا، دوسری طرف نصر نامی فرشتہ لاتعداد فوج ملکوت لئے کھڑا تھا،کسی طر ف جناب جبرائیل اور اسرافیل کا لشکر کھڑا تھا، کسی جانب عزرائیل اور میکائیل اپنی افواج کے ساتھ موجود تھے، کہیں خازن جہنم مؤکلانِ جہنم کی فوج لے کر نصرت کرنے کیلئے آیا ہوا تھا، کسی طرف سے ملک الریاح کا لشکر تھا،کہیں ملک البحار کا لشکر تھا،کہیں ملک الجبال کا لشکرتھا،کہیں ملک العذاب اپنی فوج لے کر کھڑا تھا،ان کے حلقے کے اندر ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء علیہم السلام اپنے اپنے مومنین کی روحوں سمیت کھڑے تھے، تمام ہی رو روکر اجازت طلب کر رہے تھے کہ آقا حسین علیک الصلوات والسلام ہمیں اپنی نعلین پر قربان ہونے کی اجازت عطا فرمائیں ، مگر بے نیاز کے بے نیاز عاشق ہر کسی سے فرمارہے تھے کہ اب مجھے کسی کی نصرت کی ضرورت ہی نہیںرہی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار