

Loading content...
انہوں نے بتایا کہ ہم آپ کے بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے آرہے تھے تو ہمارا گزر نینوا کے علاقہ سے ہوا، جس وقت ہم نہر علقمہ کے قریب سے گزرے تو ہمیں وہاں فوجوں کا ہجوم نظر آیا، ہم نے سوچا چلو دیکھتے چلیں کہ یہ کس کی فوجیں ہیں اور مدمقابل کون ہے، جس وقت ہم ان فوجوں کے قریب گئے تو ہم نے دیکھا کہ سبز رنگ کے گھوڑے پر ایک مظلوم سوار ہیں، جو زخموں سے چورہیں، ہم نے دیکھا کہ صالح بن وہب ملعون اس مظلوم کے قریب گیا اور اس ملعون نے جاکر ان کے دائیں پہلو پر ظلم بھرا وار کیا جس کی وجہ سے اس مظلوم کا ہاتھ پہلو پر آیا،پیشانی جھک گئی، پھر اس مظلوم نے مدینے کی جانب رخ پھیر کر آہستہ سے فرمایا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار