

Loading content...
دس محرم کا دن ہے، آج اس کنویں کے اندر اور باہر ایک عجیب منظر ہے، یہاں ایک بہت بڑا تخت لگا ہوا ہے، اس تخت کے ساتھ لاتعداد سلاطین جنات کی شاہی کرسیاں لگی ہوئی ہیں، مرکزی تخت پر جناب زعفر جن بیٹھے ہیں، آج ان کے بیٹے کی شادی ہے، اس شادی میں شریک ہونے کیلئے بہت دور دور سے جنات کے بادشاہ آئے ہوئے ہیں، یہ دس محرم کا دن ہے، مگر یہاں ایک جشن کا سماں ہے، خوشی اور شادی کے سہرے گائے جا رہے ہیں، ڈھول تاشے وغیرہ بجائے جا رہے ہیں، سبھی شرکاء خوش ہیں، جناب زعفر اس بلند و بالا تخت پر بیٹھے تھے کہ اچانک جناب زعفر کے تخت کے نیچے سے دو جنات کے رونے کی آواز آئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار