

Loading content...
یہاں میں ایک بات عرض کرنا چاہتا ہوں کہ جناب موسیٰ علیہ السلام پر اللہ جل جلالہ نے مائدہ نازل فرمایا تھا اور انہوں نے ساری قوم بنی اسرائیل کو اس دسترخوان پر ہر قسمی کھانے کھلائے تھے، اور یہ مائدہ تبرکات انبیاء علیہم السلام میں پاک خاندان علیہم الصلوات والسلام کے پاس تھا، اور اس وقت وہ ہمارے شہنشاہ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے پاس ہے اور یہ بھی روایات میں ہے کہ جب شہنشاہِ زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف خروج فرمائیں گے اور مدینہ سے کوفہ کی جانب لشکر کو سفر کا حکم فرمائیں گے تو حکم دیں گے کہ کوئی شخص اپنے ساتھ کھانے کی کوئی چیزنہ لے کرچلے، ہم اسی دسترخوان سے ساری مخلوق کو ہر قسمی کھانے کھلائیں گے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار