

Loading content...
میں نے دیکھا کہ شہنشاہ معظم علیہ الصلوات والسلام نے کسی کو بھی جنگ کی اجازت عطا نہیں فرمائی بلکہ سبھی کو رخصت فرمانے میں مصروف تھے، نہ فرشتوں کو اجازت ملی، اور نہ کسی جن کو، اور انہیں حکم فرمایا کہ تم سب اپنے اپنے مقام پر واپس چلے جائو،اسی طرح مجھے بھی حکم ملا، لیکن میںکربلا میں ہی موجود رہا اور دریائے فرات کے کنارے ایک چراگاہ میں آکر بیٹھ گیا، اور اپنی بدقسمتی اور امت کی بدبختی پر آنسو بہاتا رہا… پھر جو ہونا تھا وہ ہو گیا، اورجس وقت قافلہ پاک کوفے کی جانب روانہ ہوا تو میں بھی اس قافلے کے ساتھ روانہ ہوا اور ان کے ساتھ ساتھ کوفہ اور شام تک کا سفر کیا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار