

Loading content...
اس جن نے انہیں بتایا کہ میں جناب زعفر کا پوتا ہوں اور میرا نامفتح ہے جناب زعفر اور ناصر دو بھائی تھے، جناب زعفر عراق میں رہتے تھے اور ناصر شام میں رہائش پذیر تھے،جس وقت واقعہ کربلا ہوا تو اس وقت میں جوانی میں قدم رکھ رہا تھا اورآپ کے ذاکرین جناب زعفر کے حوالے سے جو واقعہ پڑھتے ہیں کہ زعفرکے بیٹے کی شادی تھی اور وہ کربلا میں روزِ عاشور حاضر بارگاہ ہوئے تھے، یہ بات کچھ اس طرح ہے کہ زعفر اپنی پوری فوجِ جنات سمیت مدینے میں بھی حاضرِ بارگاہ ہوئے تھے، ہم نے پاک بارگاہ میں عرض کیا تھا آقا آپ ہمیں اجازت بخشیں، ہم آپ کی نصرت کریں گے، آپ پاک نانا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے روضہ مبار ک کونہ چھوڑیں، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھاکہ امام خود محافظِ کائنات ہوتا ہے کوئی اور اس کی کیا حفاظت کرے گا؟ اگر ہمیںآپ کی امداد کی ضرورت پڑی تو ہم آپ کو خود فرما دیں گے،آپ جہاں بھی ہوں گے ہم سے تو دور نہیں ہوں گے ،اس کے بعد انہوں نے ہمیں چلے جانے کا حکم دیا اور ہم امر امام کی اطاعت میں وہاں سے چلے گئے تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار