

Loading content...
ذرا کتب تاریخ اٹھا کر دیکھیں،امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے مدینے سے تیاری کی توعبداللہ ابن عباس نے آکر روکا کہ آقا! سفر کا ارادہ ترک کردیں، فرمایا یہ نہیں ہو سکتا، جناب محمدؐ حنفیہ علیہ الصلوات والسلام نے بھی عرض کیا کہ آقا سفرکا ارادہ چھوڑ دیں کیونکہ حالات آپ کے بالکل خلاف ہیں، فرمایا ہمارا نانا پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ساتھ بھی ایک عہد ہے جس کی تکمیل بہت ضروری ہے، پاک نانی ام المومنین سلام اللہ علیہا نے عبا ء کا دامن پکڑ کر روتے ہوئے کہا کہ بیٹا حسین علیک الصلوات والسلام! میں آپ کی نانی ہوں، سن رسیدہ ہوں، میں منت کرتی ہوں کہ مدینہ نہ چھوڑیں،مجھے آپ کے پاک نانا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے بتایا تھا کہ میرے حسین علیہ الصلوات والسلام جب عراق کا سفر اختیار فرمائیں گے تو یہ ان کا آخری سفر ہو گا اور وہ وہاں شہید ہو جائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار