

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی اپنی حیات طیبہ کا اگر ہم بغور جائزہ لیں تو ہمیں ایسی بہت سے باتیں ملتی ہیں کہ جن سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اس پاک گھر کے سبھی افراد اس واقعہ سے ازل سے آگاہ تھے، مثلاً جس وقت بچپن میں بہن بھائی مل بیٹھتے تو کربلا کا نقشہ بناتے، سرکاؐر اپنی پاک بہنوؐں کو بتایا کرتے کہ یہاں آپ کے خیام ہوں گے، یہاں میرا خیمہ ہو گا، یہاں میں زین سے اتروں گا ،اس جگہ آپ کھڑی ہوکرمجھے دیکھ رہی ہوں گی، میرا مقام شہادت یہ ہے، اس طرح آپ کے پاک خیام ٹھنڈے کیے جائیں گے ،یہاں ہماری آخری ملاقات بارہ محرم کو ہوگی،اس جگہ میرا مزار بنے گا، یعنی بچپن کے کھیل میں بھی یہ سب کچھ بیان ہوتا رہا، یہ واقعہ ایسے ہی غیر شعوری طور پر تو نہیں ہوگیاتھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار