

Loading content...
جملہ انبیاء علیہم السلام کی اولاد میں سے سب سے زیادہ سعادت مند بیٹا جناب زکریا علیہ السلام کو عطا کیا گیا کیونکہ انہوں نے شہزادہ علیؐ اکبرعلیہ الصلوات والسلام کا صدقہ طلب کیا تھا ، ان کے سامنے جناب زکریا علیہ السلام نے موت کا ذکر بھی کبھی نہیں کیا تھا، ایک دن وعظ فرمارہے تھے موت اور جہنم کا ذکر ہورہا تھا، اچانک وہاں جناب یحییٰ علیہ السلام تشریف لے آئے، چند فقرے سننے کے بعد فوراً دوڑ پڑے، جناب زکریا علیہ الصلوات والسلام کی نظر پڑی تو وہ بھی بیٹے کے پیچھے دوڑے، کافی تلاش کے بعد دیکھا تو ایک پہاڑی چٹان کے ساتھ جناب یحییٰ علیہ السلام حالتِ غش میں لیٹے ہوئے تھے ، انہوں نے بیٹے کو جگانے کی کوشش کی، قریب آ کر دیکھا تو گریہ کرنے کی وجہ سے جناب یحییٰ علیہ السلام کے رخساروں کے نیچے کی زمین گیلی ہوچکی تھی، جناب یحییٰ علیہ السلام نے ہوش میں آنے کے بعد بھی آنکھیں نہیں کھولیں، والد نے بلایا تو انہوں نے روکر کہا کہ اے عزرائیل! اب میری روح قبض نہ کرنا،میرے بابا بہت ضعیف ہیں، جناب زکریا علیہ السلام نے بیٹے کا سر آغوش میں لیا اور کہا میرے لعل! آنکھیں کھولو میں ہم آپ کے بابا ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار