

Loading content...
جناب زکریا علیہ السلام پر یہ حروف مقطعات نازل ہوئے تو انہوں نے خالق کی بارگاہ میں عرض کیا میرا خالق کیا وجہ ہے کہ میں جب بھی ان حروف کو پڑھتا ہوں تومجھ پر گریہ طاری ہو جاتا ہے، آوازِ قدرت آئی کہ ان حروف مقطعات میں واقعات کربلا موجود ہیں، پھر انہیں واقعاتِ کربلا کی تفصیل سے آگاہ فرمایاگیا، جس وقت جناب زکریا علیہ السلام نے پاک شہزادہ علیؐ اکبرعلیہ الصلوات والسلام کی شہادت کے واقعات سنے تو دل میں خواہش پیدا ہوئی کہ میں بھی اُس ضعیف والد کے درد کو محسوس کروں کہ جس کا جوان بیٹا شہید ہوتا ہے، کاش میرا بھی ایک بیٹا ہوتا، میرے سامنے وہ شہید ہوتا تو مجھے شہزادہ علیؐ اکبرعلیہ الصلوات والسلام کی شہادت کے درد کا اندازہ ہو سکتا، بس جونہی یہ خواہش پیدا ہوئی، فوراً دعا کی، دعا منظور ہوئی تو جناب یحییٰ علیہ السلام کی ولادت ہوئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار