

Loading content...
دوستو! اس وقت میں واقعہ کربلا کے جبروتی پہلوؤں میں سے ایک پہلو پر تھوڑی سی روشنی ڈالنا چاہتا ہوں، ہمیں منبر پر جس انداز میں واقعہ کربلا سنایا جاتا ہے اس سے تو یہی محسوس ہوتا ہے کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو کوفیوں نے دعوت دی اور انہوں نے نہ چاہتے ہوئے بھی تیاری کر لی اوراس کے بعد کوفیوں کی عہد شکنی کی وجہ سے کوفہ بھی نہ جا سکے اور انہیں مجبور و بے بس کر کے کربلا میں شہید کر دیا گیا، یعنی یہ سب کچھ اچانک اور غیر متوقع طور پر ہو گیا، اور نعوذ باللہ یہ مجبورِ محض تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار