

Loading content...
شہنشاہِ کربلا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا قیس علیک السلام! ہم نے ایک ایک شہید کی لاش کو خود اٹھا کر گنج شہداء میں پہنچایا ہے، ناراض نہ ہونا،اب میری مجبوری ہے میں آپ کی لاش پر نہیں آسکتا نہ ہی آپ کا سر جھولی میں ڈال سکتا ہوں اور نہ ہی آپ کو گنج شہداء میں پہنچا سکتا ہوں ، کاش اے قیس علیک السلام آپ ہماری پاک والدہ معظمہ صلوات اللہ علیہا کی آواز سن سکتے تو تب آپ کو اندازہ ہوتا کہ ہم اپنے در پر آنے والوں کی کس طرح عزت افزائی کیا کرتے ہیں ، ہماری نصرت کرنے سے کتنے درجات حاصل ہوتے ہیں، کہ اس وقت ہماری پاک والدہ صلوات اللہ علیہا آپ کو بیٹا کہہ کر اور ہماری بہنیں صلوات اللہ علیھن آپ کو بھائی کہہ کر رو رہی ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار