

Loading content...
فرمایا قیس علیہ السلام سامنے جو قنات کا ایک پردہ تمہیں نظر آ رہا ہے اس کے پس پردہ میری پاک بہنیں صلوات اللہ علیھن موجود ہیں، جب آپ دشمنانِ خدا و رسولؐ پر حملہ آور ہوتے ہو تو وہ دستِ دعا بلند فرما کر پاک بارگاہ میں عرض کرتی ہیں کہ یہ ہمارے مظلوم بھائی علیہ الصلوات والسلام کا آخری مددگار ہے خدایا اسے تو دست ظلم سے محفوظ رکھ ، یہ روتا ہوا قدموں پر گرا، اور پوچھا کہ کیا معظمہ کائنات بی بی صلوات اللہ علیہا کی پاک بیٹیاں صلوات اللہ علیھن بھی آپ کے ساتھ ہیں؟ اورکیا وہ مجھ جیسے غلام کے لئے دعا فرما رہی ہیں؟ یہ روتے ہوئے واپس میدان کی جانب پلٹے اور حملہ کیا جس میں وہ شدید زخمی ہوکر زمین پر گر گئے، رو کر عرض کیا فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم! غلام کا آخری سلام قبول فرمائیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار