

Loading content...
اس وقت سرکار علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ کیا رات والا خواب بھول گئے ہو؟کیا وہ نصیحت آپ کو یاد نہیں ہے جو جناب عیسیٰ علیہ السلام نے فرمائی تھی؟ہمیں تو کافی دیر سے آپ کا اانتظار تھا،جس وقت خواب کی مکمل تعبیر اس کے سامنے آئی تو اس نے دست بستہ عرض کیا کہ اگر آپ وہی ہیں تو پھر مجھے اپنے مقصد کے حصول کی اجازت عطا فرمائیں،کیونکہ میں اپنی منزلِ اعلیٰ کے حصول کیلئے بہت بے تاب ہوں، فرمایا آپ ہمارے مہمان ہیں اور ہم آپ کی کوئی خدمت بھی نہیں کر سکے، اس نے رو کر گڑگڑاتے ہوئے عرض کیا مجھے آپ اجازت عطا فرمائیں یہی آپ کی طرف سے کلی خدمت ہو گی ،اسے اجازت ملی تو یہ اپنی جگہ سے اٹھا، اس نے دائیں بائیں دیکھا، سامنے زمین پر اسے ایک تلوار پڑی ہوئی دکھائی دی جو شیث ملعون کے ہاتھ سے گری تھی، اس نے یہ تلوار اٹھا کر لشکر شام پر حملہ کر دیا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار