

Loading content...
آگئی شب عاشور، اس رات بھی حسب معمول دوبارہ یہ اپنی دعا مانگ کے سو گئے ،رات کو انہوں نے ایک عجیب خواب دیکھا،میدانِ کربلا میں صحرا نہیں بلکہ ایک نہایت خوبصورت باغ ہے،جس میں ایک لاکھ چوبیس ہزار انبیاء علیہم السلام جمع ہیں مگر سب نے سوگ کا سیاہ لباس پہنا ہوا ہے،اور لاتعداد ملکوت و کروبیاں ہیں انہوں نے بھی سیاہ لباس پہنا ہوا ہے اس باغ میں تعزیت کیلئے صف ماتم بچھی ہوئی ہے، اس پر صدر نشین سرور دوجہاں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں، سارے انبیاء ورسل علیہم السلام ان سے پاک بیٹے مولا امام حسینؐ کی شہادت پر تعزیت کر رہے ہیں، سبھی سوگوار ہیں، گریہ کناں اور اشکبار ہوکر پرسہ دے رہے ہیں، اُس وقت جناب قیس علیہ السلام نے دیکھاکہ اس مجمع میں سے جناب عیسیٰ علیہ السلام اور ان کی والدہ ماجدہ سلام اللہ علیہا نے آکر شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو پرسہ دیا،پرسہ دینے کے بعد جناب عیسیٰ علیہ السلام نے جناب قیس علیہ السلام کی طرف رخ کر کے فرمایا اے قیس علیہ السلام! کل آپ ہمیں شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے شرمسار نہ کرنا، انہوں نے یہ فرما تودیامگر وضاحت نہیں کی، اس کے بعد جناب مریم سلام اللہ علیہا جناب قیس علیہ السلام کے قریب آئیں اور فرمایا کہ کل آپ کے امتحان کا دن ہے، اور آپ کے مقصد کی تکمیل کا دن ہے، مگر خیال رکھنا کہ ہمیں ملکہئِ عالمین بی بی پاک صلوات اللہ علیہا کے سامنے شرمسار نہ کرنا اورہماری لاج رکھنا،جس وقت انہوں نے یہ فرمایا تو یہ روتا ہوا بیدار ہوا، صبح کا وقت تھا ،اعلان جنگ کے طبل بج رہے تھے، یہ بہت پریشان بھی تھا اور خوش بھی تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار