

Loading content...
یہاں ان کا معمول رہا تھا کہ ہر روز یہ بیت اللحم (جو بظاہر جناب عیسیٰ علیہ السلام کا مقام ولادت سمجھا جاتاہے ) جاکر دعا مانگتے تھے اور مسلسل 20سال دعا مانگتے رہے کہ خالق مجھے اپنے پیاروں میں سے وہ مقام عطا فرماجو مجھ سے پہلے تو کسی کو نصیب نہ ہوا ہوتااینکہ 60 ہجری آگئی، ذوالحجہ کی کسی تاریخ کو انہوں نے حسب معمول گریہ و زاری سے دعا مانگی، جب دعا کر کے واپس بیت اللحم سے ملحقہ اس حجرے میں آئے کہ جہاں یہ بیس سال سے قیام پذیر تھے تو رات کو عالم نیم خواب و نیم بیداری میں انہیں جناب عیسیٰ علیہ السلام کی زیارت ہوئی، انہوں نے عالم خواب میں اسے فرمایا کہ آپ کی دعا منظور ہو گئی ہے، اب آپ اپنے مقصد کو پانے کیلئے شام روانہ ہو جائیں،اگلی ہی صبح انہوں نے تیاری کی اور ایک قافلہ کے ساتھ شام کی طرف روانہ ہوگئے، جس وقت یہ دمشق پہنچے تو انہوں نے مسجد اموی کے ساتھ متصل جو قدیم کلیسا تھا اس میں قیام کیا، مگر ان پر اپنے مقصد کو پانے کا جنون طاری تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار