

Loading content...
کیونکہ تجارت پیشہ ہونے کے باوجود ان کا مذہب سے کافی لگائو تھااور اپنا مال گرجے کی خدمت میں بے دریغ خرچ کیا کرتے تھے، جس وقت جناب قیس علیہ السلام کی ولادت ہوئی تو وہ انہیں بپتسمہ کیلئے گرجا میں لے آئے اور ان کی سعادت اور خوش بختی کیلئے دعا کی، جب یہ سن بلوغ کو پہنچے تو اِنہوں نے اپنے آپ کو گرجے کی خدمت کیلئے وقف کر دیااوریہ راہب سے قسیس کے عہدے تک پہنچ گئے تھے اس لئے انہیں مسیحی قوانین کے مطابق اپنا وطن چھوڑ کر فلسطین میں بیت اللحم جانا پڑگیا اور یہاں انہوں نے بیس سال گزارے ،یہاں یہ بھی بتاتا چلوں کہ جتنا عرصہ یہ بیت اللحم میں قیام پذیر رہے ان کے دل میں چونکہ خدمت خلق کا شدید جذبہ تھا اس لئے یہ بیت اللحم کے زائرین کی بیماریوں کا علاج کیا کرتے تھے اور خصوصاً جراحت کے میدان میں انہوں نے کافی ترقی کی تھی اور فلسطین کے چند مشہور جراحوں میں ایک نام ان کا بھی شامل تھا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار