

Loading content...
اس نے بتایا کہ اس کا نام قیس علیہ السلام ہے، یہ شہرِ رم کا باسی ہے، کچھ دن پہلے یہ شام سے کوفہ آیا ہے، اس کا پیشہ جراحی ہے اوریہ ایک ماہر جراح ہے یعنی زخمیوں کا علاج کرتا ہے،یہ کچھ ہی دن پہلے کوفے آیا تھاادھر کربلا کی جنگ شروع ہو گئی ،چونکہ اکثر جراح جنگ کے دوان بہت کمائی کیا کرتے ہیں اس لئے کربلا کی جنگ کا سن کر یہ اپنا سامانِ جراحی اٹھا کر کربلا آ پہنچا ہے ، آج کوفے کے ایک کندی سردار کو دوران جنگ شہنشاہ کربلا علیہ الصلوات والسلام کی تلوارکی ضرب لگی جس سے اس کا کاندھاکٹ گیاتھا اور تلوار نے ہڈی بھی کاٹ دی تھی، ہم نے اپنے جراحوں سے اس کا علاج کرانے کی کوشش کی ہے مگر وہ سبھی حوصلہ ہار گئے ہیں،یہ بہت بڑا جراح ہے اس لئے ہم نے اسے بلایا ہے اور اس جراح نے آ کر اس کا بازو کاٹ کر زخم باندھ دیا ہے اور اب یہ اپنی اجرت لے کر واپس جارہا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار