

Loading content...
اس وقت اس ملعون نے دیکھا کہ قریبی خیمے سے ایک ادھیڑ عمر دراز قامت شخص باہر نکلا جس نے لمبا سفید لباس پہنا ہوا تھا جو اس دور میں عام طور پر پادری پہنتے تھے، اس کے گلے میں چاندی کی زنجیر کے ساتھ ایک چھوٹی سی صلیب لٹکی ہوئی تھی اور اس کے ہاتھ میں جراحوں والی سفط موجود تھی (یعنی اس زمانہ میں جو طبیبوں اور جراحوں کے سامانِ طبابت و جراحت کا تھیلا ہوا کرتا تھا) وہ بڑی بردباری کے ساتھ ایک خیمے میں سے نکل کراپنے خیمے کی طرف چل پڑا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار