

Loading content...
یعنی ایک آسمانی دن زمین کے پچاس ہزار سال کے برابر ہوتا ہے ، اور روح عالمین سرور کونین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے عروج و نزول کی رات زمینی حساب سے نوے ہزار سال کی تھی … چونکہ کربلا میں مدبرات کا نزول بھی ہوا، ملکوت و روحِ امر کا نزول بھی ہوا، اور روحِ عالمین کا نزول بھی ہوا، اس لئے میں اس کا تعین نہیں کر سکتا کیونکہ معراج کی رات کی مقدار بھی کسی عالم نے نہیں بتائی بلکہ صاحب معراج ذات نے فرمائی ہے، اسی طرح اگر پاک خاندان میں سے کوئی پاک ذات روز عاشور کے بارے میں آگاہ فرمائیں تو حق ہے، ورنہ ہمیں یا کسی عالم کواس کی طوالت کے بارے میں ارضی پیمانوں کے حساب سے تعین کرنے کی اجازت نہیں ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار