

Loading content...
میں یہ سمجھتا ہوں کہ روز عاشور بھی ارضی حساب سے ایک عام دن تھا، مگر اس کی یہ خصوصیت ضرور تھی کہ اس دن امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے شب معراج کی طرح وقت کی طنابیںاپنے دست مبارک میں رکھی ہوئی تھیں،اور یہ کیفیت تھی کہ کسی کیلئے وقت جاری تھا، کسی کیلئے رکا ہوا تھا، کہیں وقت مصروفِ حرکت تھا اور کہیںجامد تھا، اگر ہم اس کی وجہ سمجھ لیں تو پھر ہم تعین نہیں کرسکتے کہ کربلا میں عاشورکا دن کتنا بڑا تھا ،اگر معراج کی رات نوے ہزار سال کی ہوسکتی ہے تو کربلا کا دن بھی ہزاروں سال کا ہو سکتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار