

Loading content...
دوسری ساعت میں انبیاء ورسل علیہم السلام کی ارواحِ مقدسہ کا نزول ہوا، جس وقت انبیاء ورسل کی حقیقت باطنیہ عالم جلال و غضب میں نزول فرمائے تو اس کا خاصہ یہ ہوتا ہے کہ جس کے سامنے وہ نزول ہو یا جس پر وہ نازل ہو تو اس پر ایک عظیم دہشت اور ہیبت طاری ہو جاتی ہے ، اس لئے جس وقت ان انبیاء و رسل علیہم السلام کی حقیقت باطنیہ عالم جلال میں کربلا کی سر زمین پر نازل ہوئی تو ایک عظیم دہشت، ہیبت اور خوف نے پورے عالم موجود کو اپنے تصرف میں لے لیا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار