

Loading content...
چشم کائنات نے دیکھا کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے سینے کا خون اور اس معصوم شہزادے کے گلے کا خون مل کر بہنے لگا، میں اتنا ہی عرض کر سکتا ہوں کہ اس معصوم نے پہلے سرکارِ وفا علیہ الصلوات والسلام کی سنت اپنا کر بازو قربان کیے، اس کے بعد شہزادہ علیؐ اصغر علیہ الصلوات والسلام کی سنت پر عمل پیرا ہوئے ایک بار پھر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی پاک جھولی میں علی اصغر علیہ الصلوات والسلام کی لاش کی یاد تازہ ہوئی کتنی دیر تک وہ معصوم امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی آغوش میں تڑپتا رہا اور قنات کے دروازے سے پاک ماںؐ یہ منظر دیکھتی رہیںاور ساتھ ساتھ الحمد بھی تلاوت فرماتی رہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار