

Loading content...
یہ ملعون گھوڑے پر سوار تھا، باقی آنے والوں کی طرح یہ گھوڑے سے نہیں اترا بلکہ اس نے گھوڑا آگے بڑھایا ،جس وقت یہ ملعون بالکل قریب پہنچا تو اس ملعون نے گھوڑے سے جھک کرامام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے سر اطہر پر تلوار کا وار کرنا چاہا، اس وقت یہ شہزادہ دوڑ کرقریب آیا اور اپنے دونوں بازو دراز کرتے ہوئے امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام پر جھک گیا، ابحر بن کعب ملعون نے تلوار کا وار کیا، اس پاک شہزادے نے دونوں باہیں دراز کر کے آتی ہوئی تلوار کے سامنے پیش کیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار