

Loading content...
یکدم ماحول تبدیل دیکھا ہر طرف جنگ کاماحول تھا گھوڑے ، تلواریں اور میدان میں بکھری ہوئی لاشیں نظر آئیں تو حیرت اور پریشانی کے عالم میں متذبذب ہوکر آگے چل پڑے، آہستہ آہستہ چلتے ہوئے وہ شہزادہ اس مقام پر آکھڑا ہوا کہ جہاں امت ملعون حلقہ بنا کر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو پرسے دینے میں مصروف تھی، یہ اس حلقے کے قریب آکر رک گئے، انہوں نے دیکھا کہ گھوڑوں کے سموں سے سم اور کنوتیوں سے کنوتیاں ملی ہوئی تھیں، جس قت شہزادے کو راستہ نظر نہیں آیا تو انہوںنے فوج کے ہجوم میں سے راستہ بنانا شروع کیا،ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل چلتے ہوئے معصوم شہزادے نے گھوڑوں کے سموں کے درمیان میں سے گزرنا شروع کیا،اس طرح پہلی قطار عبور کی، پھر دوسری عبور کی پھر تیسری قطار عبور کی،جس وقت انہوں نے تمام فوجی حلقوں کو عبور کرلیا تو اس معصوم نے کمر سیدھی کی سامنے دیکھا کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا سر اطہر تلوار کے قبضے پر تھا جس وقت اس شہزادے کی نظر پڑی تو عین اس وقت شمر ملعون نے ابحر بن کعب تمیمی ملعون سے کہا کہ اب تم جا کر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو پرسہ دینے کی کوشش کرو ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار