

Loading content...
یہاں پاک بی بی صلوات اللہ علیہا نے پاک لعل کے پھول سے زیادہ نازک رخساروں کا بوسہ لیا، پیار کرنے کے بعدبیٹے سے فرمایاکہ جاؤ میرے نونہال! اپنے امام زمانہ علیہ الصلوات والسلام پر قربان ہوجاؤ، یہ ٹھیک ہے کہ آپ کمسن ہیں مگرہیں تو امیر المومنین علیہ الصلوات والسلام کے فرزند جاؤ اور جاکر ماں کو سرخرو کرو کیونکہ اس وقت شہنشاہِ مظلومیت تنہا ہیں اس لئے اب ہم پر ان کی نصرت فرض ہے ،آج ایسے رنگ میں ان کی نصرت کرو کہ وہ خود آپ کو داد دیے بناں نہ رہ سکیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار