

Loading content...
اُدھر خیام میں ایک عجیب منظر تھا، تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام کی پاک دختر جناب حسن مثنیٰ علیہ الصلوات والسلام کی زوجہ اطہر یعنی جناب شہزادہ علیؐ اکبرعلیہ الصلوات والسلام کی پاک ہمشیرنے اپنے چار سال کے شہزادے کی انگلی پکڑی اور انہیں ساتھ لے کر قنات کے دروازہ کی طرف روانہ ہوئیں ، اس شہزادے کو انہوں نے کافی دیر پہلے جنگ کے لئے اپنے ہاتھوں سے آراستہ کیا تھا اپنے ہاتھوں سے پاک لعل کی خشک زلفوں میں انگلیاں پھیر کرکنگھی کی تھی، کمسن لعل کے جسم اطہر پر لباسِ جنگ موزوں فرمایاتھا ،اُس خوبصورت لباس پر سبز رنگ کا چھوٹا سا عمامہ باندھا تھا،کمر کے ساتھ کمر بند آراستہ فرمایاتھا، کمربند کے ساتھ ایک چھوٹی سی تلوار بھی آویزاں فرمائی تھی ،مگر اس وقت انہیں جنگ کی اجازت نہیں ملی تھی مگر اس وقت پاک بابا کی مظلومیت برداشت نہ ہوئی تو انہوں نے اپنے پاک لعل کی انگلی پکڑی اور انہیں لے کرقنات کے دروازے کی طرف روانہ ہوئیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار