

Loading content...
اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے گرد موجود فوجی ملاعین کی ترتیب کچھ یوں تھی کہ پہلی چند قطاریں فوج کی زمین پر بیٹھی تھیں جنہوں نے زمین پر ایک گھُٹنا ٹیک رکھا تھا ، ان کے پیچھے چند قطاریں کھڑے ہوئے فوجیوں کی تھیں، ان کے بعد گھوڑے سوار دستوں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں،ان کے باہر ناقہ سواروں کی قطاریں لگی ہوئی تھیں، ان فوجوں کے گھیرے میں تن تنہا مظلوم کائنات علیہ الصلوات والسلام تشریف فرما تھے،حالت یہ تھی کہ کسی وقت آگے کی طرف جھکتے ہیں کسی وقت پیچھے کی طرف جھکتے ہیں،اور پاک بہنیں صلوات اللہ علیھن ستر قدم پر کھڑی ہو کربھائی کی یہ مظلومانہ کیفیات خاموشی سے دیکھ رہی تھیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار