

Loading content...
اس وقت لشکر کفار میں سے چالیس گھوڑے سوار گھوڑے دوڑا کر باہر آئے اور انہوں نے کہا کہ ہم یہ کام کرنے کیلئے تیار ہیں، ہمیں اجازت دو،شمر ملعون نے کہا کہ مظلومؐ ایک ہے اور قاتل چالیس ہیں، میں تم میں سے صرف ایک آدمی کو منتخب کرکے بھیجنا چاہتا ہوں، پھر اس ملعون ازل نے خولیٰ بنیزید الاصبحی ملعون کی جانب دیکھ کر کہا کہ اگر تم یہ کام کرسکتے ہو توسب سے پہلا حق تمہارا ہے، تم جا کر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو معراجِ شہادت تک پہنچائو، خولیٰ ملعون جلدی میں گھوڑے سے اترا،اس ملعون نے تلوار نیام میںسے نکالی، اور تلوار کو سر کے اوپر گردش دیتا ہوا امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی جانب روانہ ہوا،مگر اس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی کیفیت یہ تھی کہ انہوں نے اپنی تلوار اپنے سامنے زمین میں نصب کی ہوئی تھی، اور اس تلوار کے قبضے پر اپنی جبین مبارک رکھ کر اپنے معشوق ازل کے ساتھ راز ونیاز میں مصروف تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار