

Loading content...
جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام زین چھوڑ کرسرزمین کربلا کو معلی بنا کر جلوہ آراء ہوچکے تو اس کے بعد انہوں نے سجدہ ادا فرمایا، پھر ایک مرتبہ پیدل جنگ فرمائی، پھر محبوب ازل جل جلالہ کے حکم پر تلوار نیام میں ڈال کر دوبارہ ایک سجدہ ادا فرمایا، اس وقت مرتجز نے ان کے گرد چکر لگانا شروع کیے، کافی دیرتک وہ اپنے مظلوم سوار کو بچانے کی کوشش کرتا رہا،اس وقت پاک مرتجز پہلے گٹھنوں کے بل بیٹھا اور عرض کیا کہ آپ میری پشت پر سوار ہو جائیں جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام سوار نہ ہوئے تو اس نے پہلو کے بل ہو کر بھی عرض کیا کہ آقا اگر سوار ہو سکتے ہیں تو ہو جائیںمیں آپ کو خیام میں لے چلوںاس وقت بھی امام مظلو م نے سجدے سے سر نہیں اٹھایا ، جس وقت پاک مرتجز مایوس ہوا تو اس نے فوراً خیام کا رخ کیا، اس وقت ملکہئِ عالمین جناب عالیہ پاک صلوات اللہ علیہا نے قنات کو حکم دیا کہ تو ہمارے آگے آگے چلتی رہو ہم بھائی کے آخری لمحات کے عینی گواہ بننا چاہتے ہیں، اِس وقت میرے پاک نانا، میرے پاک بابا، میرے بڑے بھائی، اورپاک والدہ صلوات اللہ علیہا سبھی وہاں پہنچ چکے ہیں، جبکہ آخری وقت میں بھائیوں کے قریب رہنے کا سب سے زیادہ حق بہنوں کا ہوتا ہے، اس لئے ہم بھی اپنے بھائی کے قریب جانا چاہتے ہیں، حکم کی تعمیل میں قنات آگے آگے چلتی رہی، پاک پردہ داران توحیدورسالت صلوات اللہ علیھن قنات کے اندر پاک مرتجز کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے ا س مقام پر آکھڑے ہوئے کہ جسے آج ٹلہِ عالیہ صلوات اللہ علیہا کہا جاتا ہے، اور یہ جگہ مقتل گاہ سے ستر قدم کے فاصلہ پر ہے، یعنی کل 180فٹ کا فاصلہ تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار