

Loading content...
میںنے اس وقت مرتجز کو شدید اضطراب کی حالت میں دیکھا، اُس نے ظالمین پر حملہ کیا اور جب ظالمین منتشر ہو گئے تو وہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے قریب آیا اور اس نے قریب آ کر اُن کی خوشبو وصول کی، اور خون آلودہ گلوئے اطہر پر بوسے دیتا رہا، گلوئے اطہر سے جو خون جاری تھااس سے وہ اپنی پیشانی بھی رنگین کرتا رہا اور ایسی دردناک آوازیں اس کے حلق سے نکلتی رہیںکہ جیسے کوئی ضعیف ماں اپنے جوان بیٹے کی لاش پر روتی ہے، یہ دردناک منظر دیکھ کر سب ملاعین حیران تھے، اس کے بعد ذوالجناح پاک نے خیام کا رخ کیا، گویا آخری تعزیت کیلئے خیام کے دروازے پر پہنچا ، کچھ دیر وہاں رکنے کے بعد پھر اس نے نہر علقمہ کا رخ کیا، وہاں پہنچ کر ایک مرتبہ آسمان کی جانب نگاہ کی، ایک جگر خراش ہنہناہٹ ماری اور اس کیء بعد اس نے نہر میں چھلانگ لگا دی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار