

Loading content...
ذوالجناح جب دوسری مرتبہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے پاس پہنچا تو ظالمین بے خوف ہو کر ظلم کرنے میں مصروف تھے، راہوار نے ان پر دوبارہ حملہ کر دیا اور صفوں کو چیرتا ہواامام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے قریب پہنچا، پھر فوراً ہی اس نے اپنا پہلو پیش کیا اور عرض کیا آقا! آپ کی پاک بہنیںؐستر قدم پر موجود ہیںاور اب تو میرے بس میں بھی کچھ نہیں رہا ،اُس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے اپنی پاک دستاراتار کر زین کی کوچ کے ساتھ باندھی، زرہ ذوالفصول،تلوار اور باقی تبرکات بھی کوچ کے ساتھ باندھ دیئے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار