

Loading content...
اس کنیز نے اس کندی جوان کے قریب جا کر پوچھا کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کا کیا حال ہے؟ چونکہ وہ کچھ دور سے سرکاؐر کوحالتِ سجدہ میں دیکھ کر آرہا تھا اور اس کا خیال تھا کہ سرکار تو شہید ہو گئے ہیں اس لئے اُس نے کنیز کو بتایا کہ آپ کے آقاؐ کو پیاسا شہید کر دیا گیا ہے، اس کنیز نے واپس آکر یہی جواب عرض کیا، توشہزادہ علی اصغرؐ کی پاک والدہؐ نے ایسا دردناک بین کیا کہ کربلا کی زمین میں زلزلہ آیا، اور آپ زمین پر بیٹھتی چلی گئیں کیونکہ بیوگی کی خبر سننے کے بعد کھڑے رہنے کی سکت ختم ہو گئی تھی، فرمایا کہ جس پاک ذات کی خاطر اب تک ہم نے ہر چیز قربان کی ہے اب وہ بھی ہمیں ظالمین کے اس ہجوم میں تنہا چھوڑ کر چلے گئے ہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار