

Loading content...
جس وقت یہ جلوس تطہیر کی قنات کے اندر روانہ ہوا تو پاک مستورات صلوات اللہ علیھن نے نوحہ پڑھنا شروع کیا ،درمیان میںشہنشاہؐ کا ذوالجناح تھا، اور چاروں طرف امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی ماتم دار مستورات صلوات اللہ علیھن تھیں،جس وقت یہ ماتمی جلوس مقتل گاہ سے ستر قدم پر پہنچا جسے آج تل عالیہ صلوات اللہ علیہا کہا جاتا ہے تو یہاں پہنچ کر رک گیا، اس وقت ذوالجناح واپس مقتل کی جانب دوڑا اورامام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے قریب پہنچ کر عرض کیا آقا! میرے بس میں یہی کچھ تھا کہ آپ کی نصرت کیلئے مستورات کی کمک بمشکل لے آیا ہوں،اب آپ کا اور کوئی مدد گار باقی نہیں رہا آپ کی پاک بہنیںؐ مدد کیلئے ستر قدم پر آ گئی ہیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار