

Loading content...
میں اپنے ماتمی بھائیوں سے گزارش کروں گا کہ آپ ماتمی جلوسوں میں اپنے گریبان چاک کر لیا کریں، سر میں خاک ڈال لیا کریں ،منہ پر ماتم بھی ضرور کیا کریں اور ماتمی جلوسوں میں جوتیاںبھی نہ پہنا کریں کیونکہ یہ پاک مخدراتِ عصمت صلوات اللہ علیھن کی سنت ہے، اور ہمارے آٹھویں امام علی رضا علیہ الصلوات والسلام نے اِس سنت کو سنت ِامامؐ بنایا ہے، جب محرم الحرام کا چاند نظر آجاتا تو آپؐ پورے دس دن نعلین نہ پہنتے ،کیونکہ یہ اُن پاک مستوراتؐ کی سنت تھی کہ جو ذوالجناح کے ساتھ ساتھ پا برہنہ مقتل کی جانب روانہ ہوئی تھیں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار