

Loading content...
پاک معظمہ بی بیؐ نے فرمایا کہ اس کی یہ جگر خراش ہنہناہٹ بتا رہی ہے کہ یہ اپنے سوار کو میدان میں اتار آیا ہے اس کا زخمی بدن یہ بتا رہا ہے کہ اس نے اپنے مالک کو بچانے کی بہت کوشش کی ہے اور اس کے خاک و خون آلودہ پہلویہ بتا رہے ہیں کہ اس نے اپنے سوار کو زین پر بٹھانے کی ہر ممکن کوشش کی ہے خدا جانے اب میرے مظلوم بھائی کس حال میں ہوں گے اُس وقت مستوراتؐ نے ذوالجناح کے گرد حلقہ بنایا، مظلوؐم کی پاک بیٹیوں صلوات اللہ علیھن نے بڑھ کر ذوالجناح کی باگ پکڑی، مظلومؐ بابا کا حال پوچھا، کوئی پاک مستور رکابوں پر بوسہ دیتیں کوئی پاک بی بیؐ ذوالجناح کے سموں پر ماتھا لگا کرگریہ فرماتیں، کسی نے آقا کا خون گھوڑے کی پیشانی سے وصول کر کے اپنا سراطہر خضاب کیا، ہر پاک مستوؐر کی زبان پر ایک ہی سوال تھا کہ مرتجز! ہمیں بتاؤ کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کو کہاں اتار آئے ہو؟ ہمارے آقاؐ زین سے کیسے اترے ہیں؟ جس وقت آپ وہاں سے روانہ ہوئے تو وہ کس حال میں تھے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار