

Loading content...
یہ انتہائی درد انگیز منظر تھا کہ جب سبھی پاک مستورات آخری قنات کی طرف روانہ ہوئیں، انہوں نے قنات کے مرکزی دروازے پر آ کر دیکھا کہ مرتجز کی آنکھوں سے آنسو جاری ہیں ،باگیں ٹوٹی ہوئی ہیں، زین ڈھل چکی ہے، جسم میں لا تعداد تیر پیوست ہیں، پیشانی امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کے خون سے رنگین ہے، اس وقت عالیہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے معصوؐمہ بیٹی صلوات اللہ علیہا سے فرمایا کہ آپ جاکر ذوالجناح کی باگ پکڑیں اور اسے اندر لے آئیں، معصوؐمہ بی بی صلوات اللہ علیہا نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے آگے بڑھ کر باگ پکڑلی اور اسے خیام کے اندر لے آئیں، صحن میں پہنچ کر معصومہ سین پاک صلوات اللہ علیہا نے ذوالجناح کی جھکی ہوئی گردن میں باہیں ڈال دیں اور روتے ہوئے سوال کیا کہ مرتجز! میرے بابا کیوں نہیں آئے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار