

Loading content...
جس وقت امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے زین سے اتر کر سجدۂ شکر ادا فرمایا تو پہلے تو مرتجز انہیں بچانے اور اٹھانے کی کوشش کرتا رہا، مگر جب اس نے دیکھا کہ چار ہزار ملاعین یکبار حملہ آور ہونے کا ارادہ کر رہے ہیں تو اس نے محسوس کیا کہ اب میں تنہا ان تمام ملاعین کو نہیں روک سکتا،اس لئے اس نے فوراً خیام کا رخ کیا، مؤرخین کا خیال ہے کہ شاید اس نے یہ سوچا ہوگا کہ خیام میں مظلوم کا اگر کوئی مددگار موجود ہے، تو میںاسے بلا لائوں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار