

Loading content...
امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے سر اٹھا کر راہوار کی طرف دیکھا اور فرمایا کہ ہم بہنوں کو تنہا چھوڑ کرمدینے کیسے جا سکتے ہیں، ہماری غیرت یہ گوارا نہیں کرتی،آپ اب مجھے سوار کرنے کی کوشش ختم کر دیں کیونکہ اب میں آپ کی پشت پر سوار نہیں ہو سکتا اب میرا بچنا ناممکن ہے آپ ایسے کریں کہ اب خیام میں واپس چلے جائیں اور ہماری پاک مستورات کو ہماری شہادت کی خبر دیں،ہماری پاک بہنوں سے عرض کریں کہ میں بیکس کو ادب و احترام کے ساتھ میدان میں اتار آیا ہوں ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار