

Loading content...
جب تک سرکاؐر سجدۂ شکر کی حالت میں رہے راہوار نے کسی ظالم ملعون کو آپ کے نزدیک نہیں آنے دیا، جس وقت کافی دیرہو گئی تو اس نے آکر سوار کی خوشبو لی منہ کے ساتھ منہ لگا کر عرض کرتا ہے اکبر علیہ الصلوات والسلام کے پاک باباؐ اگر سوار ہوسکتے ہیںتو جلدی کریں میں آپ کو خیام میں لے چلوں آپ کی پاک بہنیںؐ خیام کے دروازے پر آپ کی منتظر ہیں ، آپ کی طرف سے کوئی جواب نہ پا کر راہوار کو احساس ہوا کہ آپ شاید سوار نہیں ہو سکتے، اس وقت اسپ وفادارشہنشاہِ معظم کے قریب پہلو کے بل بیٹھ گیا اور عرض کیاپاک معصوؐمہ کے پاک باباؐ ایک بار کوشش کریں اور میری زین میں سوار ہو جائیں معصوم بیٹیؐ آپ کو دروازے پر بلا رہی ہے میں آپ کو معصومہ سین پاکصلوات اللہ علیہا کے پاس لے چلوں۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار