

Loading content...
پاک راہوار نے ایک آخری کوشش کی کہ کفار کا گھیرا توڑ کر باہر نکل جاؤں اور سوار کو بچا لوں مگر وہ کامیاب نہ ہو سکا، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام کی حالت دیکھ کر ظالمین کے حوصلے بلند ہوگئے، کئی ہزار تیر بہ یک وقت کمانوں سے نکلے،امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام زین میں اپنے آپ کو سنبھال نہ سکے اور مناسب مقام دیکھ کر زین سے اترے، زمین کربلا کو سجدہ گاہ بنا کر سجدۂ شکر ادا کرنے کیلئے پیشانی رکھی، دس قدم دور جا کر ذوالجناح کو محسوس ہوا کہ میرا سوارزین پر نہیں ہے ، مرتجز فوراً واپس مڑا،امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام پر غش طاری تھا، سر اطہر سجدے میں تھا ،ہر طرف لوگوں کا ہجوم تھا، کوئی ظالم علی اکبر علیہ الصلوات والسلام کا پرسہ دے رہا تھاتو کوئی عباؐس علیہ الصلوات والسلام کا افسو س کر رہا تھا اور کوئی اصغرعلیہ الصلوات والسلام کیلئے تعزیت کر رہا تھا،
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار