

Loading content...
شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ جیسے آپ پسند فرمائیں، اس وقت پاک نانا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور پاک باباؐ کو ساتھ لے کر امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام مسجد نبوی سے باہر آئے ،مرتجز کو منگوایا گیا، اس پر زین رکھی گئی، جس وقت مرتجز تیار ہوکر سامنے آیا تو شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ آئیں میرا لعل ہم آپ کو سوار کریں ، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے عرض کیا کہ نانا جان! آج ہم نے آپ کے ہاتھوں سوار نہیں ہونا،فوراً امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام آگے بڑھے اور فرمایا کہ آئیں ہم آپ کو سوار کردیتے ہیں، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے عرض کیا کہ بابا جان! آج ہم نے آپ کے ہاتھوں بھی سوار نہیں ہونا،امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ بیٹا ابھی آپ کمسن ہیں، آپ کیسے سوار ہوں گے ؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار