

Loading content...
دستور کے مطابق شہر سے باہرآ کر قیام ہوا، تاجدار انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پاک بھائی کی پذیرائی اور استقبال کی خاطر شہر سے باہر تشریف لے آئے، مگر انداز یہ تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ناقہ پر سوار تھے، پاک حسنین شریفین علیہما الصلوات والسلام نانا پاکؐصلی اللہ علیہ و آلہ وسلمکے ساتھ ناقہ پر سوار تھے، جناب امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا استقبال کیا، تحائف پیش کیے، اس وقت کریم کربلا علیہ الصلوات والسلام نے شہنشاہِ معظم کے قریب آکر عرض کیا کہ بابا جانؐ! جو تحفہ آپ ہمارے لیے لائے ہیں وہ تو مجھے عطا فرمائیں، امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے گھوڑی مجلی منگوائی، ابھی گھوڑی کچھ دور تھی کہ مرتجز نے ماں کو چھوڑ دیا اور دوڑ کر تاجدار کربلا علیہ الصلوات والسلام کے قدموں سے منہ لگایا ، اس وقت اس کی عجیب کیفیت تھی، کسی وقت وہ قدموں پر منہ لگاتا، کسی وقت وہ سرکار کے ہاتھوں سے اپنی آنکھیں مس کرتا ، جس طرح مدت کے بچھڑے ہوئے دو دوست ملتے ہیں بالکل اسی انداز میں دونوں ایک دوسرے کو پیار کرنے میں مصروف تھے۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار