

Loading content...
امیر کائنات علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا کہ ہمیں تفصیل بتائیں، اس نے عرض کیا آقا! ہمیں یہ تو معلوم نہیں کہ اسے کیا بیماری ہے لیکن جس دن سے پیدا ہوا ہے ہمیشہ اداس رہتا ہے، تین دن تک تو اس نے ماں کا دودھ بھی نہیں پیاتھا، ہر وقت اس کی آنکھوں سے آنسو برستے رہتے ہیں، ہمارے شہر سے باہر ایک ریت کا ٹیلہ ہے جس وقت سخت گرمی ہوتی ہے ،گرم لو چل رہی ہوتی ہے اورزمین گرمی سے جل رہی ہوتی ہے تو اکثر زوالِ آفتاب کے وقت وہ دانہ پانی چھوڑ کر شہر سے نکل کر اُس گرم ٹیلے کی طرف دوڑ پڑتا ہے وہاں پہنچ کر پہلے زمین پر گھٹنے ٹیکتا ہے، پھر اٹھ کرکھڑا ہوتا ہے، پھر پہلے دائیں پہلو، پھر بائیں پہلو کے بل گرم زمین پر لیٹ جاتا ہے ، پھر کھڑ ا ہوجاتا ہے اور مدینے کی جانب منہ کر کے تین مرتبہ ہنہناتا ہے، پھر دوڑ پڑتا ہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار