

Loading content...
جس وقت شہنشاہ انبیاء صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا زمانہ آیا تو انہوں نے خسرو پرویز کو ایک خط بھی تحریر فرمایا تھا، یہ6 ہجری کا واقعہ ہے،اُس وقت حمیری خاندان میں سے باذان تبع یمن تھا جو سیف بن ذی یزان حمیری کی اولاد میں سے تھا، جس وقت حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا گرامی نامہ خسرو پرویز کے پاس پہنچا تو اُس نے گرامی نامہ کی کوئی عزت نہ کی اور ساتھ ہی بادشاہِ یمن باذان کو خط لکھا کہ تجھے معلوم ہوگا کہ عرب کی بنجر زمین میں اللہ کی رحمت کا نزول ہوا ہے، وہاں جناب محمدؐ بن عبداللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم رسالت کے داعی ہیں اور ایک نئے دین کی ترویج فرما رہے ہیں، تُو انہیں (نعوذباللہ)گرفتار یا شہیدکر کے ان کا سر اطہرمیری طرف روانہ کر۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار