

Loading content...
ابرہہ ملعون نے 70سال یمن میں حکومت کی، اسے کمبختی نے آن گھیرا اور اس ملعون نے کعبہ محترم پر حملہ کیا، اور ابابیلوں کے ہاتھوں اس کی فوج اور ہاتھیوں کا خاتمہ ہوا، اس کے بعد اس کے بڑے بیٹے یکسوم نے تخت سنبھالا، اس کے بعد اس کے بھائی مسروق بن ابرہہ نے حکومت سنبھالی، اُس وقت جناب سیف بن ذی یزان نے قیصر روم کے ساتھ رابطہ کیا اور اپنی حکومت واپس لینے کیلئے اس سے مدد مانگی مگر اس نے انکار کر دیا، اس کے بعد سیف بن ذی یزان نے کسریٰ یعنی ایران کے بادشاہ سے مدد مانگنے کا پروگرام بنایا مگر کوئی تدبیر سمجھ میں نہ آئی، اُس زمانے میں کسریٰ کی طرف سے کوفہ میںعراق کا گورنر نعمان بن منذر تھا، وہ کعبہ کی زیارت کیلئے مکہ مکرمہ آیا تو جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام کے پاس مہمان ٹھہرا، حسن اتفاق کہ اسی دن سیف بن ذی یزان بھی جناب عبدالمطلب علیہ الصلوا ت والسلام کے پاس مہمان تھا، کیونکہ ان کے خاندان کے ساتھ خاندان بنی ہاشم علیہم الصلوات والسلام کے بہت اچھے تعلقات استوار تھے، یہاں جناب عبدالمطلب علیہ الصلوات والسلام نے نعمان بن منذر سے سیف بن ذی یزان کی سفارش فرمائی تو اس نے کسریٰ کے تعاون کا وعدہ کیا، بعد ازاں بادشاہِ ایران کی مدد سے سیف بن ذی یزان کو پھر اپنے خاندان کی حکومت مل گئی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار