

Loading content...
اس سبا کے نام سے سباحین خاندان مشہور ہوا تھا، اور حمیر بن سبا کی وجہ سے یہ خاندان حمیری کہلاتا تھا، انہیں حمیری کے نام سے شہرت اس لئے ملی تھی کہ اس خاندان نے عرب میں سب سے پہلے خچر اور گدھے پر زین رکھ کر سجانے کا آغاز کیا تھا، اس سے پہلے گدھے اور خچر پر زین نہیں رکھی جاتی تھی، اور نہ اسے شاہی سواری کی طرح سجایا جاتا تھا، چونکہ حمیر گدھے کو کہتے ہیں، اس لئے یہ قبیلہ حمیری مشہور ہوا تھا، یعنی ان کے گدھے بھی گھوڑوں کی طرح سجائے جاتے تھے جو کہ اس وقت قابل فخر سمجھا جاتا تھا ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار