

Loading content...
اس کی وجہ یہ تھی کہ اس ہجوم میں ہمارے مظلوم بھائیؐ مصروف جہاد تھے، وہ جس طرف حملہ کرتے اس طرف کی فوج بھاگ کھڑی ہوتی ،اور پس پشت فوج اُن پرحملہ کر دیتی ، پھر ہمارے پاک بھائیؐ اُن پر حملہ کرتے تو وہ بھاگ کھڑے ہوتے ، مگر دوسری طرف والے مڑ کر دوبارہ حملہ کر دیتے ، کافی دیر تک ہم یہ کیفیت دیکھتے رہے، اُس وقت ہجوم آہستہ آہستہ خیام کی جانب بڑھ رہا تھا، یعنی امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام جہاد بھی فرمارہے تھے اورآہستہ آہستہ خیام کی جانب بھی بڑھ رہے تھے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار