

Loading content...
وہ زائرین جو کربلا معلی کی زیارت سے مشرف ہیں وہ یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ نہر حسینیہؐ کے قریب ایک مقام ہے جسے مقام صاحب الزمانؐ علیہ الصلوات والسلام کہا جاتا ہے، زائرین اس مقام کی زیارت بھی کرتے ہیں، یہ مقام روضۂ اطہر سے کافی دور ہے، یہ وہی مقام ہے کہ جہاں امام صادق علیہ الصلوات والسلام آکر خصوصی طور پر گریہ فرمایا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ ہمارے پاک جدِ امجد علیہ الصلوات والسلام نے اسی مقام پر زین ذوالجناح کو چھوڑا تھا ، ہمارے شہنشاہ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف بھی اس مقام پر آکر خصوصی زیارت پڑھتے ہیں اور گریہ فرماتے ہیں جس کی وجہ سے اس مقام کا نام مقامِ صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف ہے ،اور یہاں گریہ فرمانے کی وجہ بھی یہی ہے کہ یہاں امام مظلومعلیہ الصلوات والسلام نے زین چھوڑی تھی۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار