

Loading content...
اس لئے کچھ صاحبانِ مقاتل لکھتے ہیں کہ امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے زمین پر سب سے پہلے اپنا دایاں رخسار رکھا ،کئی صاحبان مقاتل لکھتے ہیں امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے بائیاں رخسار زمین پر رکھا ، میں یہ عرض کروں گا کہ جب بھی کوئی عابد آخری سجدۂ شکر ادا کرتا ہے تو دستور ہے کہ قیامِ خشوع وخضوع کیلئے پہلے دایاں رخسار سجدہ گاہ پر رکھتا ہے، اس کے بعد بایاں رخسار رکھتا ہے، امام مظلوم علیہ الصلوات والسلام نے بھی سجدۂ شکر ادا فرمایا تو پہلے دایاں رخسار اور پھر بایاں رخسار زمین پر رکھا، پھر تین مرتبہ فرمایا… شکراً للہ و الحمد للہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار